بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی کارکنوں کی گاڑیاں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حادثے کا شکار

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سائٹ پر چینی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق حادثے کے وقت گاڑیوں میں چینی تعمیراتی کمپنی کے کارکن موجود تھے، جائے حادثہ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

واپڈا ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

چیئرمین واپڈا امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سائٹ روانہ ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.