بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:فائرنگ سے خاتون و مرد جاں بحق، مریض کی خودکشی، پولیس مقابلہ

کراچی کے ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے، صدر میں نجی اسپتال کی دسویں منزل سے مریض نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب واقع ایوب گوٹھ کے ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے۔

مقتولین آپس میں رشتے دار نہیں تھے، مرد کی شناخت غلام رسول جبکہ خاتون کی شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ…

مقتول خاتون بیوہ تھی جس کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے 1 بیٹا غائب ہے، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہو۔

دوسری جانب صدر میں واقع نجی اسپتال کے دسویں فلور سے مریض نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

متوفی ریاض کو منگل کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے پاپوش نگر کی بنگش کالونی میں بھابھی کے قتل میں مطلوب ملزم نے اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا، پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران ملزم مارا گیا۔

ریاض ٹائیفائیڈ کے مرض میں مبتلا تھا، جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے علاج کی غرض سے کراچی آیا تھا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد میں پریمیئر کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ان کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس سے مبینہ مقابلوں میں ایک…

ایک اور واقعے میں الآصف اسکوائر کے قریب واقع ندی کے پاس فائرنگ سے 17 سالہ عدنان نامی لڑکا زخمی ہو گیا۔

زخمی لڑکے عدنان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.