کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی کا ٹیکس جمع کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد شہریوں کا ردِ عمل سامنے آنے لگا۔
نیو کراچی پاور ہاؤس میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر شہریوں نے کچرا پھینک دیا۔
کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی آتی ہے نہ گیس، اب کے الیکٹرک کے ایم سی کا ٹیکس لے گا تو کچرا بھی سنبھالے۔
اس سے پہلے کراچی میں ایک شہری نے سڑک کنارے پڑا کچرا بجلی کمپنی کی گاڑی میں ڈال دیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.