ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ کلفٹن تین تلوار پر سنار کی دکان میں چوری کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے، مارکیٹ کے دروازے پر تالے اور چار چوکیدار ہوتے ہیں۔
جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ مدعی کے مطابق تجوری نہیں صرف شو کیس میں سارا سونا رکھا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس کو واردات کے کئی گھنٹے کے بعد رپورٹ کی گئی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں سنار کی دکان سے مبینہ طور پر کئی سونا چوری کرلیا گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔
Comments are closed.