بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے ماں پر تشدد کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے کام سے گھر آکر ماں کے جسم پر کئی بار چوٹ کے نشان دیکھے، میرے پوچھنے پر بیوی کہتی تھی کہ ماں کو گرنے سے چوٹ لگی ہے۔

ملزمہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ گھر میں نوکرانی نے بتایا کہ میری ماں پر میری بیوی تشدد کرتی ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گھر کی ملازمہ نے چھپ کر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ویڈیو میں بہو کو بوڑھی ساس پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.