بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائنو فارم اور سائینو ویک کی دوسری ڈوز 21 اور 28 روز میں لگانے کا فیصلہ بحال

سائنو فارم اور سائینو ویک کی دوسری ڈوز 21 اور 28 روز میں لگانے کا فیصلہ بحال کردیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سائنو فارم کی پہلی ڈوز لگوانے والے 21 روز بعد ویکسین کی دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں، سائینو ویک کی پہلی ڈوز لگوانے والے28 روز بعد دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں۔

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

پہلی ڈوز لگوانے والوں کے لئے چھ ہفتوں کی پالیسی برقرار ہے، فریش ڈوز لگوانے والوں کو دوسری ڈوز 6 ہفتے بعد لگائی جائےگی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں واضح کمی کے بعد فیصلہ واپس لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.