بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ہیری اگلے 24 گھنٹوں میں برطانیہ روانہ ہوں گے؟

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اگلے 24 گھنٹوں کے اندر کیلیفورنیا سے برطانیہ واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، والدہ شہزادی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے شہزادہ ہیری اگلے 24 گھنٹوں کے اندر کیلیفورنیا سے برطانیہ واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے برطانوی شہزادہ فلپ نے شہزادی ڈیانا سے پہلی ملاقات کرنے کے بعد اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو خط لکھا تھا ۔

برطانیہ واپسی پر ہیری اپنی سابقہ رہائش گاہ فروگمور کاٹیج میں قیام کریں گے جہاں ان کی کزن شہزادی یوجین اس وقت اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں ۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیری کو گھر واپس آنے کے بعد کم سے کم پانچ دن اور ممکنہ طور پر 10 دن تک قرنطینہ کرنا ہوگا۔

شہزادہ ہیری کو امریکی کمپنی ’بیٹر اپ‘ میں چیف امپیکٹ آفیسر کے عہدے پر نوکری مل گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کاٹیج کو اب دو حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہیری اب اپنی کزن اور ان کے اہل خانہ سے کسی بھی قسم کے رابطے کے بغیر گھر کے آدھے حصے میں الگ رہ سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں جب وہ اپنے دادا ڈیوک آف ایڈنبراشہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے واپس آئے تھے تو آخری لمحات میں ان کے برطانیہ میں قیام کے لیے یہ اہتمام کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.