کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ڈیفینس فیز ٹو میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران شاہین فورس کے اہلکار پہنچ گئے۔
ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، خوش قسمتی سے شاہین فورس کے اہلکار محفوظ ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق کرمنل ریکارڈ چیک کرنے پر دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، ہلاک اور گرفتار ڈاکو عادی مجرم نکلے۔
ہلاک ہونے والی ڈاکو کی شناخت علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے جس پر ڈیفنس، گزری اور درخشاں تھانے میں 6 مقدمات درج تھے، جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت حسین شاہ سے ہوئی ہے۔
حسین شاہ پر اورنگی ٹاؤن، سائٹ اے،درخشاں اور یوسف پلازہ تھانے میں 5 مقدمات درج ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے۔
Comments are closed.