منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

گزشتہ رات ٹوئٹر کے دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے گزشتہ رات دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں سیکڑوں افراد کو گزشتہ رات ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایک انجینئر جو ٹوئٹر کے اے پی آئی( API) کے انتظام کے لیے اکیلا ذمہ دار تھا اس کی غلطی کی وجہ سے سروسز متاثر ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی تھی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

صارفین کو ٹوئٹر پر کلک کر کے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ کئی نے ’code 467‘ سائٹ پر آنے کی شکایت کی تھی۔

اس کے علاوہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.