بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرنیوالوں کتوں کو سزائے موت دیدی گئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرنے والے دونوں کتوں کو صلح نامے کے مطابق زہر کا ٹیکا لگاکر مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق زہر کا ٹیکہ لگانے کے بعد کتوں کا مالک افسردہ حالت میں ان کے پاس بیٹھا رہا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل پر پالتو کتوں کے حملے کے کیس میں زخمی ہونے والے وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا، صلح نامے کے مطابق کتوں کے ملک این جی او کو 10 لاکھ روپے ڈونیشن دیں گے۔

چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں خیابان راحت اور خیابان سحر کے قریب واک کرنے کے دوران مقامی ایڈوکیٹ مرزا اختر علی کو بری طرح زخمی کرنے والے کتوں کے مالک کے خلاف درخواست نے مقدمہ درج کر لیا مگر پولیس کے مطابق کتوں کے مالک نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دو کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.