بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ کے سامنے اسلحہ لہرانے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملہ پر ملزم ملک سہیل کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملہ پر سماعت کی گئی جہاں ملزم ملک سہیل کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزم کے خلاف گزشتہ روز تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

عدالت نے ملزم سہیل ملک کو دوبارہ 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ملک سہیل کی جانب سے عمر عبدالوہاب ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.