بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ نعیم کی طلبہ کے حقوق کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنےکی دھمکی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے طلبہ کے حقوق کے حصول کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے اور احتجاج کی دھمکی دیدی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات قابل قبول نہیں ہیں، طلبہ و طالبات جو بھی لائحہ عمل طے کریں ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

طلبہ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاؤ کے علاوہ کوئی اور ڈگری قابل قبول نہیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات واپس نہ لئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی  کراچی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں، جماعت اسلامی ہر سطح پر طلبہ وطالبات کے ساتھ ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کے الیکٹرک اور حکومت پر عوام کو دھوکا دینے کا الزام لگادیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیرنٹس اور طلبہ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ میں جانے سے کہیں کے بھی نہیں رہے انتظامیہ ہراساں کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.