بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کی ایک اننگز، ریکارڈ کے انبار لگ گئے

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈز کے انبار لگادیے۔ 

ایجنسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ 

ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔ 

بابر اعظم نے اننگز کے دوران پہلے امام الحق کے ساتھ 92 اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔

اس اننگز میں بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے جہاں وہ بطور کپتان کسی بھی پاکستانی کی ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ 

ان سے قبل ون ڈے میں پاکستانی کپتان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ شعیب ملک کے پاس تھا۔ انھوں نے 2008 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 125 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ 

 اسی طرح بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 1983 میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔ 

اس سنچری کے ساتھ بابر اعظم تیز ترین 14 سنچریاں مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔

بابر اعظم نے یہ سنگِ میل 81ویں اننگز میں حاصل کیا، جبکہ ان سے قبل تیز ترین 14 سنچریاں بنانے والے میگ لیننگ تھے جنھوں نے 82 اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ 

اس فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ تیسرے، ڈیوڈ وارنر چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بابر اعظم انگلش سرزمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

وہ انگلینڈ میں 1000 رنز اور 3 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے جبکہ ان سے قبل محمد یوسف نے انگلش سرزمین پر 935 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ امام الحق، فخر زمان اور سعید انور نے دو، دو سنچریاں اسکور کیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.