بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا سے 8 اموات، 1201 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 8 افراد کی جان لے لی جبکہ صوبے میں عالمی وباء کے مزید 1201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16262 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں1201 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 4710523 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 349569 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج عالمی وبا کے مزید 535 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 318376 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 5621ہوگئی ہے۔ اس وقت 25572 مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سے 24671 مریض گھروں اور 64 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 837 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 783مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کوویڈ-19 کے 61 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کوویڈ کے 1201 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 920 سامنے آئے ہیں۔ جن میں کراچی شرقی 273، جنوبی 237، وسطی 210، کورنگی 134، ملیر 46 اور کراچی غربی میں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں ٹھٹھہ 35، حیدرآباد 21، سانگھڑ 23، عمرکوٹ 20، کشمور 18، دادو 14، بدین 13، شہید بینظیرآباد 11، سجاول 11، سکھر 11، تھرپارکر 10، میرپور خاص 10، جیکب آباد 9، جامشورو 8، مٹیاری 8، ٹنڈوالہیار 8، ٹنڈو محمد خان 7، نوشہرو فیروز 6، شکارپور 6 جبکہ گھوٹکی اور  لاڑکانہ سے تین، تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.