hookup by tinder burley bike hookup edf8329we hookup Colmar best totally free hookup app curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: چپ تعزیے کے 2 جلوس، پہلا اختتام پذیر

کراچی میں آج (8ربیع الاول کو) شہادتِ امام حسن عسکری کے موقع پر چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے لیے ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاور تک اور دیگر متعلقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے8 ربیع…

جلوس کے راستوں کو واٹر ٹینکرز اور رکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا تھا، جبکہ پولیس کی نفری جلوس کی گزر گاہوں پر تعینات کی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چپ تعزیئے کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہونے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا تھا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم شہادت حضرت امام حسن عسکریؑ…

چپ تعزیئے کا دوسرا جلوس بعد نمازِ ظہرین ناظم آباد سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

دوسرے جلوس کے دوران ناظم آباد سے لسبیلہ جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ لسبیلہ سے تین ہٹی نشتر روڈ تا سینٹرل جیل مارٹن روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.