بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اپنی ذات کو پاکستان سے بڑا سمجھتے ہیں: پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی ذات کو پاکستان سے بڑا سمجھتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے ذاتی ضدی فیصلے مانے جائیں۔

’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے بتایا کہ پچھلے 14 ماہ سے پاکستان میں امریکی سفیر ہی نہیں ہے، کل امریکی ناظم الامور سے ملاقات ایک رسمی سی ملاقات تھی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی مداخلت کے حامی نہیں ہیں، افغانستان کو قریبی ہمسایہ سمجھتے ہیں اور افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ فوج میں تعیناتی والے فیصلے پر حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنایا ہوا ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے کی بات کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.