بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ہربھجن سنگھ کا شعیب اختر پر طنزیہ وار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر پر طنزیہ وار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نےکہا کہ میں نے شعیب اختر سے بات کی اور انہیں کہا کہ پاکستان او بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں سب کی نظریں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے، پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بات بہت سے شائقین کرکٹ کے لیے حیرت کا باعث ہوگی کہ قومی کرکٹر امام الحق اب بھی لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے ان کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا کے اس سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل بابر اعظم اور رضوان کو بھارتی کرکٹ کے شائقین کی طرف سے گہری نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کو ورلڈکپ کے مقابلوں میں بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.