hookup Mansfield Center homemade hookup the hookup game download is there a real hookup app coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

9 افراد کا قتل: رکنِ صوبائی اسمبلی ممتاز چانگ مدعی بننے کیلئے تیار

صوبۂ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں 9 افراد کے قتل کے مدعی کے شاملِ تفتیش ہونے اور گواہی دینے سے انکار کرنے پر رکنِ صوبائی اسمبلی ممتاز چانگ کیس میں مدعی بننے کو تیار ہو گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دینے کی وجہ سے انڈھڑ گینگ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

4 روز قبل قتل کیئے گئے 9 افراد کے کیس میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے، معاملہ اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔

رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک میں 9 افراد کے قتل پر صادق آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے انکار پر پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزمان کو مقتولین پر مخبری کا شک تھا، اس لیے بدلہ لینے کے لیئے انہیں قتل کیا۔

رکنِ پنجاب اسبملی ممتاز چانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین کے ورثاء شریف لوگ ہیں، لہذا میں مدعی بننے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری عدالت اور پولیس کو سیکیورٹی کے لیے دی گئی درخواست انڈھڑ گینگ کے پاس پہنچ گئی ہے، انڈھڑ گینگ نے مجھے اسی درخواست کی دستاویز بمعہ دھمکی بھیج دی ہیں۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے دو ملزمان کی شناخت ہوچکی، تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

ممتاز چانگ نے یہ بھی کہا کہ مظلوموں کا ساتھ دینے پر انڈھڑ گینگ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، پنجاب میں رہتا ہوں لیکن سندھ پولیس نے سیکیورٹی دی ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی صادق آباد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس بھونگ اور ماچکہ میں موجود ہے، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.