بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرنائی میں آج پھر زلزلہ

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور اس کے گرد و نواح میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ہرنائی کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور خیموں سے باہر نکل آئے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرنائی میں آج آنے والے زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 12 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب واقع تھا۔

ہرنائی میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب ضلع ہرنائی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد ضلع بھر میں ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، متعدد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔

زلزلے کے ان شدید جھٹکوں  کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.