بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پیکیج کی راہ میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی پیکیج کی راہ میں سندھ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہاکہ سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے جزائر سندھ کے عوام کی امانت ہیں، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت صرف ان کی ترقی چاہتی ہے، لاڑکانہ کا حال دیکھ کر دل روتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ جزائر پر سندھ حکومت نے پہلے این او سی دیا پھر ماحولیات اور ماہی گیروں کا بہانہ بناکر معاملے کو سیاسی بنارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ کورونا میں لاک ڈاؤن کے ذریعے معاشی بحران پیدا کرنے والے عوامی مفاد کے خلاف سیاست کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے کرپشن پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ منفی تاثر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا۔

انہوں نے پہلے وزرائے اعظم کاروبار اور اقامے پر نوکریاں کرتے تھے، سینٹ الیکشن سے متعلق بل پیش کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہاکہ پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکی ہے، کرپشن کے تحفظ کے لئے لوگ نہیں نکلتے، عوام کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں، اپوزیشن کو اسی لئے پذیرائی نہیں ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.