کراچی کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی میں ملزم ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک میں تربیت حاصل کی۔
گرفتار ملزم نے 2016ء میں ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم طاہر عباس کے کہنے پر تربیت حاصل کی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حربی مشقیں، جنگی چالیں اور خود کار ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔
گرفتار ملزم معصوم لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں پاکستان میں مذہبی، فرقہ وارانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں استعمال کرتا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تنظیم کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے پلیٹ فام سے تربیت یافتہ ملزم محمد عباس جعفری کا قریبی ساتھی ہے۔
Comments are closed.