بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیس اہلکار کے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے 6 بکرے چوری

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں پولیس اہلکار کے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے 6 بکرے چوری ہوگئے۔

گزشتہ رات 3 بجکر 45 منٹ پر منظور کالونی میں جدون چوک کے قریب 6 بکرے چوری کرنے کی واردات پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق 3 ملزمان ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے 6 بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ بکروں کے مالک نے بلوچ کالونی پولیس سے رابطہ کیا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر سٹی،غازی ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 6 بکریاں چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ واقعے کے خلاف متاثرہ شخص نے ملیر سٹی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔

دوسری جانب چوری ہونے والے بکرے عبد اللّہ نامی پولیس اہلکار کے ہیں جو ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.