بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کو غیر موجودگی میں ضمانت دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں ضمانت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت میں آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیو یارک میں آصف علی زرداری کی مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات میں ضمانت دی جائے۔

آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کی غیر موجودگی میں کیسے ضمانت قبل از گرفتاری دی جا سکتی ہے؟

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ 2 دن کا وقت دے دیں، آصف زرداری عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

عدالت نے آصف علی زرداری کو غیر موجودگی میں ضمانت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے سابق صدر آصف…

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہے۔

آصف علی زرداری کو غیر موجودگی میں ضمانت قبل از گرفتاری نہ مل سکی جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کو کل ایئر ایمبولینس کے ذریعے عدالت پیش کر دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آصف زرداری پیش ہوں، کل ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.