بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ

سکھر اور نواب شاہ میں آج ہونے والا میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔

سکھر بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوسرے روز دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ لیا گیا۔

سکھر میں پرچہ 9 بجے شروع ہوا،9 بج کر 4 منٹ پر ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا، نواب شاہ میں میٹرک کا ریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں…

 لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام بھی دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ لیا گیا، جیکب آباد میں شہر کے مختلف امتحانی مراکز پر نقل اور موبائل فون کا کھلے عام استعمال جاری رہا۔

جیکب آباد میں امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا رش بھی رہا جس پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

ناظم امتحانات مسرور زئی نے ریاضی کا پرچہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی آؤٹ ہونے اور حل شدہ پرچہ واٹس ایپ پر دستیاب ہونے کے حوالے سے کہا کہ پرچہ شروع ہونے کے بعد واٹس ایپ پر آنے کی ذمہ داری بورڈ کی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.