بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میٹرک امتحانات میں بدنظمی، نثار کھوڑو ناظم امتحانات پر سخت برہم

مشیر بورڈ اور جامعات نثار کھوڑو صوبے میں میٹرک امتحانات میں بدنظمی کے معاملے میں متحرک ہوگئے اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کو طلب کرلیا۔

 ناظم امتحانات محمد شائق نثار کھوڑو کے دفتر پہنچے تو نثار کھوڑو نے بدنظمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں…

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو نے کل پرچہ آؤٹ ہونے اور تاخیر سے پہنچنے پر بازپرس کی اور سوال کیا کہ جن بچوں کا پرچہ نہیں ہوسکا ان کے مستقبل کا کیا ہوگا؟

ناظم امتحانات نے سارا ملبہ سینٹر کنٹرول آفیسرز پر ڈال دیا، ناظم امتحانات محمد شائق نے کہا کہ سی سی او حب سے پرچہ لینے برقت نہیں پہنچے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی پر کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز ان کے ماتحت نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر…

محمد شائق نے کہا کہ جلد تحقیقات کرکے بہتر اقدامات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.