بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی والے اپنے دشمن خود، تاجر واویلا کرتے ہیں، ایڈیشنل آئی جی سندھ

their own enemies

 کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر واویلا کرتے ہیں اور سنسنی پھیلاتے ہیں، پھر کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں ہوتی.

اے آئی جی کا کہنا تھا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے یہ بات انہوں نے کراچی چیمبرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے جرائم کم دکھانے کے لیے سی پی ایل سی کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاتے ہوئے کہا کہ سی پی ایل سی کے مطابق پچھلے برس 18 ہزار گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں جبکہ اس سال صرف 13 ہزار گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں.

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صنعتکار زبیر موتی والا کا کہنا تھاکہ کراچی والے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان ہیں لیکن سندھ پولیس شہر قائد میں زیادہ جرائم ہونے سے انکاری ہے، گلی گلی چھینا جھپٹی ہو رہی ہے، 108 تھانوں کے ایس ایچ اوز کر کیا رہے ہیں؟ بتا دیا جائے کہ کیا کراچی کو بند کرنا ہے؟ کیا یہاں سرمایہ کاری نہ کریں.

You might also like

Comments are closed.