بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 16 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش ہو گی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان 16 جولائی تک ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہےکہ وسطی بھارت میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کے حوالے سے ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی گجرات سے کراچی کے سمندر میں جنوب کی جانب سرکیولیشن موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سرکیولیشن کے باعث سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ شام یا رات گئے ہلکی سے معتدل بارش کا امکان رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.