جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

کراچی میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے راجہ اظہر اور ارسلان تاج کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ لانڈھی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے تقریر میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ رہنماؤں نے اپنی تقاریر سے احتجاج کے شرکا کو بھی اکسایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.