جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

پولیس آپریشن کے منصوبے بناتی رہ گئی، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید 4 افراد کو اغوا کرلیا

پولیس آپریشن کے منصوبے بناتی رہ گئی، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید چار افراد اغوا کرلیے۔

ضلع کشمور کے 2 مختلف مقامات سے گزشتہ 18گھنٹوں میں ڈاکوؤں نے 4 افراد کو اغوا کر لیا ہے، ڈاکو مغویوں کو لے کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے ٹھل روڈ لاڑو اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو جبکہ غوث پور سے بھی 2 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے، مغویوں کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کچے میں جاری پولیس آپریشن کو متاثر کرنے کیلئے یہ واردات کی گئی ہے، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.