جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے اقبال خان بھی زمان پارک پہنچے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کال پر زمان پارک پہنچنے والوں میں اقبال خان بھی شامل تھے، ان کے ماضی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 زمان پارک پہنچںے والوں میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سابق ترجمان اور مولانا صوفی محمد کے دست راست اقبال خان بھی شامل تھے۔

عامر میر نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں جتنے لوگ ملوث تھے ان کےخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہواہے کہ جانی نقصان نہ ہو، اطلاعات ہیں کے پی سے دہشت گرد بھی زمان پارک میں ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اقبال خان تین دن زمان پارک میں موجود رہے، وہ ماضی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب رہے ہیں۔

اقبال خان کو 2010 میں گرفتار کیا گیا، وہ 12 سال جیل میں رہے، 2022 میں رہا کردیے گئے، پھر سوات میں چیئرمین کا الیکشن بھی لڑا، بعد میں تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے زمان پارک جانے کی تصدیق کی اور یہ بھی کہا کہ ان کا تحریک انصاف کے علاوہ کسی جماعت سے تعلق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.