بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، درجۂ حرارت میں کمی کا امکان

کراچی کی سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں جس کے بعد شہر کے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ شہر کا درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.