کراچی میں آج ہونے والی بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔
کراچی کے علاقے میٹروپول، بلاول چورنگی، جناح برج سے آئی سی آئی جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر جبکہ بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک اور شاہین کمپلیکس سگنل پر پانی جمع ہوگیا۔
ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد، انکل سریا چوک، ایف ٹی سی کے مقام پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں۔
Comments are closed.