glasgow hookups hookup Telford Pennsylvania free messege hookup sites galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن رہا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن رہا۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 42 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج درجہ حرارت مئی کے اوسط سے 7 ڈگری زیادہ رہا، مئی کا اوسط درجہ حرارت 35ا عشاریہ8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی 1938 کو درجہ حرارت کا ریکارڈ 47 اعشاریہ8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آج یہ 42 اعشاریہ 8 رہا۔

سردار سرفراز کے مطابق کل سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے 3ڈگری کمی کا امکان ہے، یوں درجہ حرارت 38 سے 36 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.