curvy hookup american hookup lisa wade pdf hookup sites like craigslist office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحمان بابا ایکسپریس حادثہ، کراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں مزید تاخیر

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کے پیش نظر کراچی سے چلنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت میں مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دوپہر 2 بجے روانہ ہونے والی علامہ اقبال ایکسپریس اب رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق دن ساڑھے 3 بجے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس اب رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلوے ترجمان کے مطابق 4 بجے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس رات ساڑھے 10 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس رات 10بج کر15 منٹ پراور5 بجے چلنے والی ملت ایکسپریس رات 10 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ساڑھے 5 بجے چلنے والی تیزگام ایکسپریس رات 9 بج کر 10 منٹ پر اور ساڑھے 5 بجے روانہ ہونے والی بہاالدین ایکسپریس 7 بجے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلوے ترجمان کے مطابق سر سید ایکسپرس رات 9 بجے کے بجائے رات 11 بجے، گرین لائن رات 10 بجے کے بجائے ساڑھے 11 بجے روانہ ہوگی، سکھر ایکسپریس رات 11 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.