بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جو آئین کی تشریح کیلئے عدالت گئے اب حکم ماننے کو تیار نہیں، حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آئین کی تشریح کےلیے یہ عدالت گئے اب حکم ماننے کو تیار نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پٹرول ، بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ اتحادیوں سے مل کر کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہماری 3 نسلوں میں کسی نے آج تک کوئی گندا کام نہیں کیا، جب مجھے عمر کی قید کی سزا دی گئی تو رات ساڑھے 11 فیصلہ سنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پورے ٹرائل کے دوران کبھی میڈیکل نہیں بھیجا، ہر پیشی پر خود حاضر ہوتا رہا، ریکارڈ نکال لیں، ایک بار بھی پیشی سے رخصت نہیں لی۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سے چند سوالات پوچھ لیے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمر قید کی سزا سننے کے بعد بھی اپنے لوگوں کو روکا، اپنے لوگوں کو کہا جو مجھے جیل نہیں جانے دے گا وہ میرا دشمن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فوجداری مقدمے میں ایک تیسرا بندہ آکر کہتا ہے کہ حنیف عباسی کے کیس کا فیصلہ کریں۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ گئے تو عدالت عظمیٰ نے بھی کہا کہ ہاں جی 8 دن میں فیصلہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.