بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب ڈیم کینال میں شگاف،کراچی کو پانی کی فراہمی بند

حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی کینال میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق بلوچستان کی حدود حب کنال میں پانچ فٹ کا شگاف پڑا ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے کے باعث کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ اس وقت کراچی میں سپلائی نارمل ہے تاہم صبح سے پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔

کرچی کراچی میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے…

مرمت کیلئے واپڈا کی ٹیم پہنچ گئی ہے، حب کنال کی مرمت اور پانی کی سپلائی بحال ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.