بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لگتا ہے عمران خان اب ذہنی توازن کھو چکا ہے، ناصر حسین شاہ

وزیرے بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان اب ذہنی توازن کھوچکا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سیالکوٹ جلسے کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج عمران کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی۔

میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی، سابق وزیراعظم

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ آج عمران خان کے پا س کچھ بتانے کے لیے نہیں تھا تو انہوں نے آج اپنے قتل کا شوشا چھوڑا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عمران خان اب ذہنی توازن کھو چکا ہے، میرا مشورہ ہے کہ تحریک انصاف والے عمران کو کسی اچھے نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چاہیں تو ہم ان کو گدو کی نفسیات وارڈ میں داخل کرسکتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کی ویڈیو فرح گوگی کے پاس رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.