بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرمی کی لہر اگلے ہفتے بھی جاری رہے گی، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ ہفتے بھی گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ نئے الرٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 سے 17 مئی کے دوران گرمی کی لہر میں قدرے کمی کی توقع ہے، تاہم 18 مئی سے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ 

الرٹ میں بتا گیا کہ شدید گرمی سے آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کے لیے پانی کی قلت کا بھی خطرہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ درجہ حرارت کے باعث توانائی اور پانی کی کھپت بڑھ جائے گی، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.