کراچی کے علاقے صدر میں پولیس موبائل کی ٹکر سے شہری زخمی ہو گیا، واقعے کے ذمے دار ڈی ایس پی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
صدر پارکنگ پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نصر اللّٰہ نامی شہری پولیس موبائل کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔
پولیس موبائل کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ون فیروز قریشی چلا رہے تھے کہ سڑک پر ٹھیلا چلانے والے شخص کو موبائل کی ٹکر لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد ڈی ایس پی فیروز قریشی کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.