کراچی کے علاقے ملیر میں برساتی نالے سے نوجوان کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان ممکنہ طور پر جمعرات کو ہونے والی بارش میں نالے میں گر گیا تھا۔
نوجوان کی لاش ملیر کالا بورڈ کے قریب واقع برساتی نالے سے ملی ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ حافظ سید دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔
دانیال سعود آباد کا رہائشی تھا اور جمعرات سے لا پتہ تھا، نوجوان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ روز پولیس سے رابطہ کیا۔
نوجوان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تاہم ملیر کالا بورڈ کے قریب نالے کا پانی کم ہوا تو علاقہ مکینوں کو لاش دکھائی دی۔
نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے اہلِ خانہ نے اس کی شناخت کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جمعرات کو ہونے والی بارش کے دوران دانیال نالے میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔
Comments are closed.