جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

کراچی: ملیر میں بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر بن قاسم میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلع ملیر کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں کمسن بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر حسن سردار نیازی کے مطابق گرفتار ملزم انتظار مقتولہ بچی کا پڑوسی اور پیشے کے لحاظ سے رنگساز ہے۔

حسن سردار نیازی نے کہا کہ ملزم انتظار نے بچی کو بہلا پھسلا کر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی حسن سردار کے مطابق واردات کے بعد ملزم کے ساتھی اللہ رکھا نے لاش ٹھکانے لگانے میں انتظار کی مدد کی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واردات کا مرکزی ملزم انتظار پنجاب کے شہر وہاڑی کا رہائشی ہے اور کراچی میں رنگ سازی کے کام کی وجہ سے رہائش پذیر ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد 24 گھنٹوں سے کم وقت میں مرکزی ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔

مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور کیس میں دہشتگری کی دفعات شامل کرنے کے مطالبات کئے ہیں۔

ایس ایس پی حسن سردار نے علاقے کا دورہ کیا اور بچی کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور انہیں یقین دلایا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملیر بن قاسم سے 2 روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم میں بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.