کراچی میں مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس سے متعلق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں تحقیق کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پروفیسر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2062 نموں کی جانچ کی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ ان میں 163 نمونے مثبت آئے، جبکہ ان میں سے 65 نمونے ایسے ہیں جن میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.