بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا دورہ وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے سیکیورٹی و معاشی در کھولے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ازبکستان دورے کے دو اہم مقاصد ہیں، یہ دورہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سیکیورٹی اور معاشی در کھولے گا۔

ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، آج شام وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کی ملاقات ہوگی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دو اہم مقاصد ہیں۔

ازبکستان کے دورے پر جانے والے وزیرِ اعظم عمران خان نے ازبک دارالحکومت تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

انھوں نے پہلے مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان ازبکستان کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کراچی یا گوادر کی بندرگاہ سے تاشقند تک تجارت بڑھائی جائے، اس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دورے کا دوسرا حصہ افغانستان میں امن سے متعلق ہے، کل اہم کانفرنس ہے اور پاکستان علاقائی روابط پر بات کرے گا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان اور ازبکستان دو تین معاہدے کرنے جا رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور آمدورفت میں سہولت کے معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں گے کہ کیوں اس خطے کا آپس میں رابطہ ضروری ہے، اس کے نتیجے میں معیشت کی وسعت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ازبکستان آمد پر شایان شان طریقے سے استقبال کیا گیا، تاشقند میں آئے تاجروں کو کاروبار کے بہترین مواقع ملے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعطم کا یہ دورہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سیکیورٹی اور معاشی در کھولے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.