بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو سندھ حکومت نے مسترد کردیا، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عیارانہ اضافہ کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی، کپتان اوگرا کی سمری سے کچھ تناسب کم کرکے اضافہ کردیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز گل

انھوں نے کہا کہ پھر نااہل ترجمان واہ واہ کرتے ہیں کہ کپتان نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرکے کم اضافہ کیا۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ مہنگائی کے اس دور میں عوام پر ظلم کے مترادف ہے، حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خدارا عوام کے غیض و غضب سے بچیں اور اضافہ فی الفور واپس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.