بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو دن پہلے ملالہ کے حوالے سے مہم شروع کردی گئی، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہےکہ دو دن پہلے ملالہ کےحوالے سے مہم شروع کردی گئی، جھوٹی مہم کا مقصد پنجاب حکومت، ٹیکسٹ بک بورڈ، متحدہ علما بورڈ کو نشانہ بنانا تھا۔

طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت، ٹیکسٹ بک بورڈ اور متحدہ علما بورڈ کو نشانہ بنانے کے لیے جھوٹی مہم چلائی گئی، کسی نے نہیں کہا کہ ملالہ کی تصویر ہٹائی جائے یا نیوٹن کی تصویر پر دوپٹہ ڈالاجائے، کتاب پر کریک ڈاؤن ملالہ کی وجہ سے نہیں این او سی نہ لینے کی وجہ سے ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ جو بھی تعلیم کے حق میں بات کرے گا وہ اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم اتنی بانجھ قوم نہیں کہ 70 سال میں ہمارےپاس کوئی ہیرو نہیں ہے، یہ کتاب ہمارے پاس نہیں آئی، جب آئے گی تو دیکھیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک قانون منظور کیا، اس قانون کے تحت دینی کتابوں میں دینی امور کو دیکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.