بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاشقند میں آج 453 ملین ڈالر کے معاہدے ہوئے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تاشقند میں بزنس فورم کے اجلاس میں آج 453 ملین ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ازبکستان کے تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان دو تین معاہدے کرنے جا رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور آمدورفت میں سہولت کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

وزیراعظم کا ازبکستان آمد پر شایان شان طریقے سے استقبال کیا گیا، تاشقند میں آئے تاجروں کو کاروبار کے بہترین مواقع ملے ہیں، وزیر اطلاعات

وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر تاشقند میں ہیں۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید اور علی زیدی کے علاوہ مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.