بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مزید 2895 افراد میں کورونا کی تصدیق

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 413 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 895 کا نتیجہ مثبت آیا۔

شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 45 اعشاریہ 14 فیصد کی سطح پر جا پہنچی ہے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی۔

ادھر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں  12 سال سے کم عمر کے بچوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں۔

حیدر آباد میں اومی کرون وائرس کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ حیدر آباد کی 70 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یہ بتانے سے قاصر رہے ہیں کہ کورنا وائرس کی پانچویں لہر میں اچانک اضافے کی کیا وجہ ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں 12 سال کی عمر کے 14 فیصد بچے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.