بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللّٰہ زازئی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ پیٹ براؤن، شرفین ردرفورڈ اور میٹ پارکنسن بھی کراچی پہنچ گئے۔

پشاور زلمی کے تمام پاکستانی کرکٹر بھی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ بین کٹنگ بگ بیش کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے

ثاقب محمود اور لیام لیونگسٹن انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فاکنر اور ول اسمیڈ کراچی پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کسی کو کمرے میں بلانا یا ملنا سنگین خلاف ورزی میں شامل ہے، 5 پینلٹیز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پی سی بی دستاویزات

ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.