بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ماہی گیروں کی 77 لانچیں واپس آگئیں

کراچی اور اطراف میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے نتیجے میں سمندر میں طغیانی کے باوجود ماہی گیروں کی 77 کشتیاں واپس آ گئی ہیں۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق گزشتہ روز کراچی اور اطراف کی جیٹیوں سے صبح 4 بجے اگلے 12 گھنٹوں کے لیے تمام چھوٹی لانچوں کی روانگی روک دی گئی تھی۔

دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 38 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 38 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

فشر فوک فورم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے، جس کی وجہ سے سمندر میں 3 کشتیاں الٹ کر ڈوب گئیں۔

ترجمان فشر فوک فورم نے بتایا ہے کہ ایک کشتی کے 5 ماہی گیر تیر کر کیٹی بندر پہنچ گئے جبکہ دوسری کشتی کے 20 اور تیسری کشتی کے 18 ماہی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.