بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی کشتیاں گم ہونےکا نوٹس لے لیا اور مشنر حیدرآباد ،فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی مہران ٹاؤں میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس ملکر ماہی گیروں کو تلاش کرکے واپس لےآئیں، بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے بڑے جزائر ہیں،36  لاپتا ہونے والے ماہی گیروں نےکہیں پناہ لی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشتیوں کو سمندر میں جانے کی کس نے اجازت دی، رپورٹ دی جائے۔

جیکب آباد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا…

واضح رہے کہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس میں 16 ماہی گیر سوار تھے، کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹی جس کے نتیجے میں ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 5 ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت تیر کے کنارے پر پہنچ گئے جبکہ باقی تاحال لاپتہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.